چکری (نامہ نگار)سابق وائس چیرمین ضلع کونسل راولپنڈی ملک دبیر حسین اور ملک قیصر عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ الیکشن کمپین کے حوالے سے مسلم لیگ نواز کی قیادت کاچار فروری کو چکری میں منعقدہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا جس میں لوگ کثیر تعداد میں شرکت کر کے اس عزم کا اظہار کریں گے کہ و ہ خدمت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اس جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا ر ہے ہیں لوگوں کی جانب سے شرکت کے لئے ملنے وا لے کثیر پیغامات نے ہمارے حوصلوں کو بڑھا دیا ہے میری تمام دوست احباب سے گذارش ہے کہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے جلسے میں شر کت کو یقینی بنائیںہم اپنے قائدین کا والہانہ استقبا ل کرکے ثابت کریں گے کہ یہ علاقہ مسلم لیگ نواز کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے اور یہاں کی عوام خد مت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ ہے ہمار ے قائدین نے اپنے زور بازوپر اس علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے قائدین کے احسانوں کا بدلہ ووٹ کی صورت میں چکائیں آنے والے انتخابات میں دونوں سیٹوں سے اپنے قائدین کو بھاری مارجن سے کامیابی دلوائیں گے جس کے لئے دوست احباب سے کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے لوگ بھی ہمارے ساتھ چلنے کو مکمل تیار ہیں ہم اپنے قائدین کے کامیابی کے لئے جدوجہد کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے اور صرف اسی یونین کونسل سے نہیں بلکہ علاقے بھر میں جہاں جہاں ہمارے دوست احباب موجود ہیں انھیں بھی مسلم لیگ نواز کے پینل میں
ن لیگ کاچار فروری کو چکری میں جلسہ تاریخ رقم کریگا،ملک دبیر
Feb 02, 2024