ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیئے جائیں گے،راجہ اسامہ اشفاق

Feb 02, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق نے کہا ہے کہ عوام تعمیر و ترقی و شرافت کی سیاست کے فروغ کیلئے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور نواز شر یف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیا ب کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گا¶ں سہوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں پی ٹی آئی یوسی کنوہا کے نائب صدر عبدالرحمان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،بیرسٹر احمد صغیر راجہ،نمبردار اسد عزیز بھی موجود تھے ۔راجہ اسامہ اشفاق نے کہا کہ سوئی گیس سمیت دیگر تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی بھی کارکن شیر کے علاوہ کسی دوسرے نشان پر مہر لگا سکتا ہی نہیں شیر کے علاوہ کسی بھی دوسرے امیدوار کو ووٹ دینا اپنی جماعت مسلم لیگ ن اور نوازشریف سے غداری ہے کارکن ایسا ہر گز نہیں کریں گے ۔نمبردار اسد عزیز نے کہا کہ ہم نوزشریف کے نامزد امیدواروں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اوپر نیچے کسی اور کی سوچ رکھتے ہیں وہ ابن الوقت تو ہو سکتے ہیں مسلم لیگی نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں