کلر سیداں (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی نامزد امید وار حلقہ این اے 51 مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نوا ز شریف اور عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں ،سیاست کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہو گا۔الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی کسی سے انتقام نہیں لے گی،سابق صدر آصف علی زرداری کے کہوٹہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد حلقہ کی سیاست کا رخ تبدیل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی جیت کی طرف جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گا¶ں موہڑہ وینس میں راجہ کامران کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ پری پول دھاندلی کیلئے مسلم لیگ کے امیدواروں کا ساتھ دے رہی ہے،ایک سوال کے جواب میں مہرین انور راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج جس حال میں ہے اس کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں۔