این اے 59 اور پی پی 22.23 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوا روں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ سیاسی حملے 

لاوہ(نامہ نگار)این اے 59 اور پی پی 22.23 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوا روں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ سیاسی حملے اور عوام کی سیاستدانوں کیساتھ آنکھ مچولی۔صبح ایک پارٹی تو شام دوسرے امیدوار کو دعائے خیر کلئے بلا لیا جاتا ھے لاوہ،پچنند،میال، لیٹی،چینجی، چنگا،دھولر ،تھوہا وغیرہ حلقہ کی بڑی آبادیوں میں مسلم لیگ ن کے ملک شہریار۔سردارغلام عباس اور انکے ہ ے منوا لاوہ میں ملک مہرخان گروپ کیساتھ دعائے خیر کر تے نظر آتے ھیں تو شام کو پی ٹی آئیکے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کرنل سلطان سرخرو،ملک رومان احمد اور حکیم نثار احمدچنگا لاوہ کی بڑی برادریوں نورخانے خیل،حیاتے خیل وغیرہ کی بیٹھکوں پہ نظر آتے ھیں،پچنند۔چینجی۔تھوہا۔ڈھرنال وغیرہ میں بھی ملا جلا عوامی تاثر نظر آتا ھے۔ 

ای پیپر دی نیشن