روشنی ویلفیئر فاونڈیشن گوجرخان کے زیر اہتمام سماجی خدمت گاروں کیلئے تقریب

 گوجرخان (نامہ نگار)روشنی ویلفیئر فاو¿نڈیشن گو جرخان کے زیر اہتمام سماجی خدمت گاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پوٹھوہار قلعہ مارکی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سی او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی یٰسین خان بلوچ اور سی او رجسٹریشن ڈاٹ پی کے محمود اعجاز بٹ تھے۔تقریب میں پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے پرنسپل صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شہر کے سماجی خدمت گا رو ں اور نمایاں کارکردگی کی حامل طالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔صدر روشنی و یلفیئرفاونڈیشن ضیا رشید قریشی نے کہا کہ 1996 میں ایک خواب دیکھا تھا کہ گوجر خان میں اجتماعی شادی کروانی ہے 2023 ،میں کامیاب تکمیل پر خدا کا شکر ہے اور فاو¿نڈیشن کے جاری پراجیکٹ کے بارے میں بتایا اور اس سال 10بچیوں کی دوسری اجتماعی شادی کروانے کا اعلان کیا گیا یتیم بچوں کی فری تعلیمی کفالت میں بچوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا گیا ۔اور بتایا کہ شہر کے طلباکیلئے فالکن ماڈل سکول میں جدید فری آئی ٹی لیب کا قیام عمل میں آ چکا ہے ۔گوجرخان ویلفئیر فاونڈیشن ،UK کے تعاون سے شہر گوجرخان میں فری گائینی ہسپتال کا قیام بھی عمل میں آ چکا ہے ۔تعلیمی قرض حسنہ۔اور مقدس اوراق کیلئے قرآن محل کی تعمیر ۔پینے کے صاف پانی فراہمی آب پراجیکٹ کے بارے میں بتایاگیا ۔سماجی خدمت گاروں کو صدر پوٹھوہار پریس کلب عامر وزیر ملک اور جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود،سنئیر نائب صدر راجہ عمر لطیف،ممبر گورننگ باڈی محبوب جٹ۔محمود اعجاز بٹ اور مہمان خصوصی سی او یسین خان بلوچ نے ایوارڈ دئیے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...