سنجوال کینٹ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی نے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا کیا اور ان کو سہولیات فراہم کی بے نظیر انکم پروگرام سے پورے ملک میں لاکھوں خواتین کی مدد کی جا رہی ہے حکومت میں اکر اس پروگرام میں توصیح کریں گی ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی4ملک ریاست سدھریال نے اخلاص گاں میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے کارنر میٹنگ سے نواب زادہ ملک اسفند یار خان ضلعی نائب صدر شعبہ خواتین مسز علی تحصیل صدر دردانہ ناز
انفارمیشن سیکرٹری سیدہ ام حبیبہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پی اے ٹو انس عزیز بھی موجود تھے۔