بیول (نامہ نگار)آٹھ فروری کو عوام شیر پر مہر لگا کر ملکی ترقی کی راہ ہموار کریں گے ۔ مخالفین کے پاس کوئی منشور نہیں الیکشن کھمبوں پر پرچم لگانے سے نہیں عوام کے دلوں میں جگہ بنانے سے جیتا جاتا ہے ۔ ہمارے مخالف تمام امیدوار سابقہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں اور مسلم لیگ ن کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے ۔ انشااللہ مسلم لیگ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی عوام کو بکا مال سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں محبِ وطن آٹھ فروری کو ذاتی مفادات برادری ازم کی سیاست سے بالائے طاق ہو کرشیر کے نشان پر مہر لگائیں گے ۔ کیوں کے انہیں میاں نواز شریف کی ملک کے لئے خدمات یاد ہیں ۔ یہیں وجہ ہے کے عوام ایک بار پھر نواز شریف کو وزیرِ اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری افتخار احمد وارثی نے شرقی گوجرخان میں مختلف کارنر میٹنگوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ۔