پارٹی کارکنان ‘ حلقہ کے عوام 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کیلئے ضرورنکلیں: علی بشیر

Feb 02, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصا ف کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق جنرل سیکرٹری بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات میں نوجوانوں کا کلیدی کردارہوگا شیخوپورہ کے حلقہ این اے 115 سے چودھری خرم شہزاد ورک اور حلقہ پی پی 141 سے چودھری طیاب راشد سندھو کی کامیابی کیلئے وکلاء، تاجروں کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔پارٹی کارکنان ‘ حلقہ کے عوام 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کیلئے ضرورنکلیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے انصاف ہائوس حلقہ این اے 115 کے امیدوار چودھری خرم شہزاد ورک کی آمد کے موقع پر کارکنان ،پارٹی عہدیداران ،وکلاء اور معززین سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چودھری وقاص سرور رامے سمیت دیگربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں