کوٹ رادھاکشن(نمائندہ نوائے وقت) میاں شہباز شریف کو حلقہ این اے 132 سے تاریخی مارجن سے کامیابی دلوائیں گے کوٹ رادھاکشن مسلم لیگ ن کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے عوام نے عدالتی سرٹیفائیڈ چور کو ریجیکٹ کردیا ہے 8 فروری کو ہر طرف شیر ہی دھاڑے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما خالد بھٹی جاپانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 132 سے میاں شہباز شریف کو بھاری مارجن سے کامیاب کروا کر تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔