8 فروری کرپٹ ‘ ظالمانہ نظام کے احتساب کا دن ہے: ارشد محمود منڈا

Feb 02, 2024

شرقپورشریف (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 114 چوہدری ارشد محمود منڈا‘ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 140 چوہدری اویس عمر ورک اور پی پی 139 چوہدری اعجاز حیسن بھٹی ، سینئر رہنما پی ٹی آئی رانا عباس علی خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 8 فروری کرپٹ اور ظالمانہ نظام کے احتساب کا دن ہے پاکستان کے غیور عوام ناانصافی اور ظلم و بربریت کرنیوالوں سے اپنے ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرکے ظلم کا حساب لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیئر رہنما پی ٹی ائی رانا عباس علی خان رانا محبوب علی خان رانا یعقوب علی خان و رانا برادران کی طرف سے 23 چک راجپوٹاں والا میں کارنر میٹنگ سے تبدیل ہوکر جلسے کی شکل اختیار کرگئی سے خطاب کرتے کیا۔

مزیدخبریں