گوجرانوالہ:شیخ خاور وسیم کالیگی امیدوار توفیق بٹ کے حق میں دستبردار ی کا اعلان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری شیخ خاور وسیم دیوانہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی پی 63کے الیکشن سے (ن) لیگی امیدوار توفیق بٹ کے حق میں دستبردار ی کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے ماڈل ٹاؤن میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے80 شاہد عثمان ابراہیم امیدوار پی پی 63 توفیق بٹ،سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ، سابق چیئرمین وسیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ، صدیق بٹ سابق کونسلر ادریس بٹ،شیخ خاور وسیم ، محمد علی بھٹی نے کہا کہ ہم متحد ہیں، 8فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا،الیکشن میں کامیابی کے بعد نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔
 اس موقع پر سابق کونسلر آصف کمبوہ،اسد ، عدنان حمےد چاند بٹ ،قمر سہےل بٹ سمیت مقامی ن لےگی راہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن