گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چےئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کی قیادت میں وفد نے پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے چائینیز نیو ایئر پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر کونسل جنرل چائنہ ذاو شیرین،کونسل جنرل ترکی درموش باش توگ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ،صوبائی وزیر پنجاب ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر،کونسل جنرل سری لنکا یسین جوئیہ،خواجہ شارق کلیم،حبیب اللہ چوہدری،صادق صابر بھی موجود تھے، احمد اکرام لون نے کونسل جنرل چائنہ ذاو شیرین کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے دونوں ممالک کے تعلقات پچاس سال سے زائد عرصہ پر محیط ہیں اور چائینہ ہمارا قابل بھروسہ اور بااعتماد اتحادی ہے جس نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ہمارے ملک کی مدد کی جسکو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،کونسل جنرل چائنہ ذاو شیرین نے چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون اور انکے وفد کا نئے سال کی تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔
گوجرانوالہ :پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر کے زیراہتمام چائینیز نیو ایئر پروگرام
Feb 02, 2024