دنیا جانتی ہے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم میں مزیداضافہ ہوا:شیخ فیصل ایوب

Feb 02, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاءالحق (شیخ فیصل ایوب ) نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بےگناہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم میں بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی اس بات کابخوبی اندازہ ہے کہ پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہے ماضی گواہ ہے کہ بھارت نے جب بھی للکارا پاکستان نے اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ دیا ۔ اٹل حقیقت ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے پاکستان اس کو حاصل کر کے رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بطور صدر بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب کونسل آف آرٹس میں منعقدہ کشمیر ڈے کے حوالے سے پرنٹنگ مقابلہ کی تقریب میں شرکاءسے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام جس طرح مصوری کے ذریعے کشمیر میں ہونے والے ظلم کے متعلق آگاہ کیا ہے قابل تعریف ہے اور اسی مصوری میں پاکستان کے ساتھ کشمیری بھائیوں کے ساتھ محبت کا جو انداز بتایا گیا ہے قابل ستائش ہے۔

مزیدخبریں