کامونکی (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی اپنی فیملی کے ہمراہ نواحی گاو¿ں قلعہ جھنڈا میں اوورسیز پاکستانی ملک زبیر اعوان کے گھر آمد۔گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانی ملک زبیر اکرم اعوان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا، گورنر پنجاب کی کامونکی آمد پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔