گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چوری کے الزام پر بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگالی، ملزمان کا نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد،سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لےا ، بتاےا گےا ہے کہ اروپ کے علاقہ معافی والا کا رہائشی سلیم کام کی غرض سے اروپ موڑ گیا ہوا تھا جہاں پر بااثر ملزمان سجاول،احمد ،حاتم اور دو نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے حویلی میں لے گئے اور چوری کے الزام میں اس کو رسیوں کیساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے ،پولیس نے متاثرہ نوجوان سلیم کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لےا اورتھانہ اروپ پولےس نے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا دےا ہے جبکہ باقی ایک ملزم کی تلاش جاری ہے،سی پی او کا کہنا ہے کہ بلا تفریق انصاف فراہم کرنا ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ،قانون سے کوئی بالا تر نہیں۔