کلرسیداں(نامہ نگار)ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے ایتھلیٹکس مقابلہ جات میں کلرسیداں کے نواحی گاؤں سکوٹ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنیں سمیٹ لیں۔فہد حسین غازی نے 800 میٹر دوڑ میں اول،سعد زریاب نے 400 میں اول،محمد افضال نے ڈسکس تھرو میں اول اور سعد زریاب نے 100 میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔جںکہ سکول ٹیم نے ریلے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی یسین خان بلوچ، ہیڈ ماسٹر ایسو سی ایشن کے صدر و چیف آرگنائزر ساجد مسعود عباسی، سپورٹس فوکل پرسن طاہر محمود راجہ،کنوینئر مشتاق سیال،رحمان علی باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔سی ای او یاسین خان بلوچ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کھلیوں کا مقصد طلبہ کی جسمانی نشو و نما کو یقینی بنانا یے جن بچوں نے سپورٹس میں حصہ ان کو سپورٹس کٹ مہیا کی جائیں گی۔اد؎ھراہل علاقہ نے شاندار کامیابی پر سربراہ ادارہ اور ہیلتھ اینڈ فیزیکل ایجو کیشن استاد چو ہدری محمد ندیم کو مبارکباد دی جن کی وجہ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے کھلاڑیوں نے ضلعی سطع پرکامیابی حاصل کر کے ڈویژنل مقابلوں کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔