اٹک (نامہ نگار ) سابق صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمد انور خان اور ان کے بھائی ملک لیاقت علی خان نے پیپلز پارٹی کے امیدوا ر قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سردار سلیم حیدر خان اور امیدوا ر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک ریاست علی سدھریال پر اعتما د کر تے ہو ئے پیپلز پارٹی کی حما یت کا با ضا بطہ اعلا ن کر دیا اور اپنے ورکرز کے نام پیغام جا ری کر تے ہوئے کہا کہ ہم ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی سپورٹ میں الیکشن کمپین چلا ئیں گے ، اس موقع پر سا بق امیدوار قومی اسمبلی ملک شیر خان سدھریال اور دیگر معززین علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ملک ریا ست سدھریال نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کی شہرت سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصا ف کے امیدوا رو ں کے دلو ں میں خوف طا ری ہو گیا ہے ، انہیں یقین ہو چکا ہے کہ اس مرتبہ فتح صرف پیپلز پارٹی کی ہی ہو نی ہے ، آئے دن مختلف برا دریو ں اور دھڑو ں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس با ت کا وا ضح ثبو ت ہے کہ آنے والا دور پیپلز پا رٹی کا ہے ۔