جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)علامہ سید امجد حسین نقوی خطیب مرکزی جامع مسجد غازی امام بادشاہ جنڈ نقوی نے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؓکی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر کہا ہے کہ خدا تعالی اور پیغمبر اکرم پر ایمان رکھنے والوں کے لئے 13 رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسول ‘ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؓکعبے کے اندر متولد ہوئے۔ رسول اکرم نے خاص عنایات اور توجہ کے ساتھ خالص انداز میں آپ کی تربیت فرمائی اور انہیں اسلام کی حفاظت اور ترویج کے لئے خود تیار فرمایا یہی وجہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں اور تمام انسانی مسائل میں علیؓکی ذات مرکز اور مرجع تسلیم کی گئی اور تمام صحابہ کرام نے تمام مسائل میں آپ کی طرف رجوع کیا۔