واہ کینٹ (نامہ نگار) جماعتِ اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔ جماعتِ اسلامی کے کسی امیدوار پر کرپشن کا الزام نہیں اسلامی نظام کے قیام ااور دین کے بتائے طریقوں پر عمل کرنے سے ملک میں برکت آئے گی ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 13سے جماعتِ اسلامی کے امید وار پروفیسر محمد وقاص نے کارنر مٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے پاس معیشت سے لیکر خارجہ پالیسی تک کے ماہرین موجود ہیں عوام کے مسائل ہم سے بہتر کوئی نہیںجانتا کیونکہ ہم عوام میں سے ہیں خواص کو عام لوگوں کے مسائل کا علم نہیں ہوتا اور عام آدمی انتخابات کے علاوہ ان سے مل نہیں سکتا اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام لے آئو تمام پریشانیوں سے نجات مل جائے گی اب قوم یہ بات جان چکی ہے کہ چہرے بدل بدل کر اآنے والوں کو صرف اپنی کرپشن چھپانے اور آئندہ کیلئے مزید کرپشن کرنے کے واسطے اقتدار چاہئیے ہوتا ہے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار صرف اور صرف عوامی خدمت کرنا چاہتے ہیں آج بھی قوم جماعتِ اسلامی پر اعتماد کرتی ہے اور اربوں روپے ان کے حوالہ کر دیتی ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ہمارے پیسے اس جگہ استعمال ہوں گے جس مقصد کیلئے دیئے گئے ہیں ایک بار اپنا قیمتی ووٹ بھی دے کر آزمائیش انشاء اللہ آئندہ کسی اور کو ووٹ دینے کا سوچیں گے تو بھی نہیں ہمارا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔