مری(نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرکامران رشید نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے موسم سرما کی بارشوں اوربرفباری کی پیشگوئی پر ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے اہلکارکسی بھی ایمرجنسی کیلئے تیارہیں، سرمائی سیزن پر بنائے جانے والے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کر رہے ہیں ،ایمرجنسی کور پلان کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانا ہے انہوںنے کہاکہ ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سنٹرز میں مسیاڑی چوک ایکسپریس وے،لوئرٹوپہ،جیھکاگلی،ٹھنڈا جنگل، کلڈنہ چوک،جی پی او چوک مال روڈ مری،کشمیر پوائنٹ م،سندھیاں باڑیاں روڈ،سنی بنک،کشمیری بازار،سترہ میل اور جی ٹی روڈ بانسرہ گلی شامل ہیں جن پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہیں ہیں۔