اسلام آباد(خبرنگار)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں تقریری مقابلے کروائے گئے جس میں تمام ڈائریکٹوریٹ سے سکول اینڈ کالج کی سطح پر طلبا نے مقابلے میں شامل ہوئے ۔ مقابلے میں میٹرک لیول پرکلثوم بختیار نے پہلی پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق بحریہ کالج ، اسلام آباد ہے۔اسی طرح محمد آمنہ رشید، ریڈینٹ سیکنڈری سکول، کری روڈ، راولپنڈی نے دوسری ، محمدحذیفہ جیلانی ، اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز ، آئی فورٹین ٹو ، اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح انٹرمیڈیٹ لیول پر محمد عبداللہ اسید ، اسٹرون کالج ، سکیم تھری، راولپنڈی نے پہلی ، محمد عبیر ، ڈاکٹر اے کیو خان سکول اینڈ کالج ، بحریہ ٹاون فیز ایٹ نے دوسری ، اور عائلہ ناز، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ،ایف سیون فور اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمک فیڈرل بورڈ مرزا علی نے کہا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہل قلم کو اپنی تحریروں کے ذریعے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔