لاہور(نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا کمیونٹی کی فلاح کیلئے لاہور میں 200 ایکڑ پر مشتمل رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا حتمی اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومت پنجاب عامر میر کے مطابق محسن نقوی نے صحافی برادری کیساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائشی منصوبے کی ذمہ دار راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہوگی۔ پنجاب بھر میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس آسان اقساط پر دیئے جائیں گے۔ قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان اقساط پر ہوگی۔ نیوز روم اور رپورٹنگ سٹاف کے لیے برابر کا 30، 30 فیصد کوٹہ ہوگا۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ لاہور سے باہر کے صحافیوں کے لیے رہائشی سکیم میں 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا یے۔ کیمرا مین اور فوٹوگرافرز کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا۔ 7 اور 3 مرلے کے پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے۔ درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 فروری ہوگی۔ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ درخواست فارم RUDA کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں سے اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے حتمی قرعہ اندازی 12 فروری کو ہوگی۔
رہائشی منصوبہ‘ نیوز روم اور رپورٹنگ سٹاف کے لیے برابر د کوٹہ ہوگا: عامر میر
Feb 02, 2024