سیشن کورٹ ایف ایٹ سے جی الیون منتقلی کے بعد سائلین کیلئے سہولت مرکز کی منظوری

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزارت قانون کا سیشن کورٹ ایف ایٹ سے جی الیون منتقلی کے بعد سائلین کی آسانی کے لیئے سہولت مرکز کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے سائلین سہولت مرکز پر 1.9 ارب کی لاگت آئے گی پلاننگ ڈویڑن کے تحت قائم سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پراجیکٹ نے منظوری دی سیکرٹری وزارت قانون نے منصوبہ CDWP  میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا منصوبے کے تحت بننے والے کمپلیکس  میں بنیادی سہولتیں شامل ہونگی کمپلیکس میں بنک، کیفے ، ڈسپنسری ، لائبریری ،ڈے کئیر سنٹر، بار کے دفاتر اور پارکنگ شامل ہیں  منصوبہ کے تحت جی ٹین ون میں ایک کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن