این ڈی ایم اے کا کوہسار یونیورسٹی کیساتھ آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کا معاہد ہ

اسلام آباد(وقائع نگار)ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے تھنک ٹینک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) اور کوہسار یونیورسٹی مری (کے یو ایم) کے مابین یکم فروری 2024 کو معاہدہ (LoA) طے پایاجس کا مقصددونوں اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا تھا۔ چیف کوآرڈینیٹر این آئی ڈی ایم، تنویر پراچہ اور وائس چانسلر کے یو ایم، پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے معاہدے کے کاغذات  پر دستخط کئے جسکی تقریب این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں منقعد ہوئی۔اس معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور متعلقہ شعبوں کے حوالے سے اداروں کے صلاحیتی دائرہ کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ لائحہ عمل اور طریقہ کار کو جدید بنانے کے لیے تحقیق اور تجربات کے تبادلے کے لیے دونوں اداروں کے مابین معاونت کو فروغ ملے گا۔یہ معاہدہ NIDM اور KUM کے درمیان آفات کے خطرات میں کمی اور آفات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو موئثر اور فعال بنانے اور مستحکم مستقبل کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔معاہدہ پر دستخط کے بعد یونیورسٹی کی ٹیم نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن