اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)کشمیری برادری کا متفقہ فیصلہ ، حلقہ این اے 46 اسلام آباد سے ن لیگ کے امیدوار انجم عقیل خان کی حمایت کا اعلان، انجم عقیل خان نے انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان کرنے والوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام ساتھیوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نیانہیں اپنے قیمتی ووٹ کا حقدار سمجھا، منتخب ہوکر اہل علاقہ کی خدمت مشن سمجھ کر کرونگا،تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 46 اسلام آبادکے علاقہ محلہ عثمانیہ میں کارنر میٹنگ میں کشمیری برادری سے تعلق رکھنے والیقاری گل زمان ، محبوب جنجوعہ ، محمود اعوان ، بشارت صاحب ، سیف الرحمن ، عثمان گل ، کلیم عباسی ، اعجاز و دیگرسمیت کشمیر ی برادری کے تمام عمائدین نے 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر انجم عقیل خان کو اکثریت سے جتوانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر اعظم خان ، واصف حیات خان ، غضنفر خان ، حاجی کرم خان ، مرزا حفیظ ، شوکت حیات خان نیازی و دیگر معززین بھی موجود تھے،حلقہ NA-46 کے سیکٹر G-10/4 میں ا?صف بنگش ، ثقلین بھٹی ، عبدالقدیر کی میزبانی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،صدر جی ٹین مرکز اخلاق عباسی ، توصیف شہزاد چوہان ، امان اللہ، ملک فیصل ، مدثر گوندل ، توقیر سپرا و دیگر اہلیان جی ٹین فور موجود اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے الیکشن میںانجم عقیل خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا