خدمت کی سیاست،عوام کی مشکلات حل کرنے کیلئے کام کیا ،مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) این اے47 اور 48سے قومی اسمبلی کیاآزاد امید وار مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی اورعوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کام کیا  اور کریں گے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ اقتدار کیلئے نہیں میں سیاست عوامی فلاح و بہبود کیلئے کروں گا اگر بلدیاتی  نظام ہوتا تو لوکل سطح پر چیئرمین اور کونسلرز عوامی مسائل حل کرتے آخر کیا وجہ ہے کہ 76سال میں کوئی وزیر اعظم بھی اپنی مدت پوری نہ کر سکا 16ماہ کی حکومت میں کوئی ایسی سیاسی جماعت نہیں جو حکومت میں نہ رہی ہو ۔انہوںنے اپنے مفادات کو سامنے رکھا اور غریب عوام کا کسی نے نہیں سوچا منتخب ہو کرمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے خدمت کی سیاست کو ترجیح دیں گے آپ کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیحی ہوگی ان خیالات کا اظہار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے برما ٹاون میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوکیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا اقتدار کے حالات بہت قریب سے دیکھے ہیں دل پریشان ہوتا ہے عوام کیلئے ایوان کا نظام عوام کی خدمت کیلئے بنایا جاتا ہے پر پاکستان کے ایوان کا نظام اتنا خراب ہو چکا ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو عوام کی کوئی فکر نہیں سیاسی جماعتیں صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں اس موقع پر راجہ عادل ۔ راجہ صابر، راجہ علی ،اور دیگر مقررین نے کہا  فروری کا سورج گھڑیال کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا اور مصطفی نواز کھوکھراسی جرات کے ساتھ عوام کے حقوق کی صدا کو بلند کرے گا۔ہمارے حقوق کی خاطرایوان اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے ضمیر کو جھنجوڑتا رہے گا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...