آٹھ فروری ترازو کی فتح کا دن ، تعمیر و ترقی کا نیا سورج طلوع ہو گا،رضا شاہ

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )آٹھ فروری ترازو کی فتح کا دن ہے ، تعمیر و ترقی کا نیا سورج طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ  pp.17  رضا احمد شاہ نے اپنے حلقہ میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی بے روزگاری اور بد امنی سے تنگ آ چکی ہے۔اللہ کی مدد اور عوامی حمایت سے اقتدار میں آ کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ کامیابی کے بعد  مہنگای اور لاقانونیت کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے ۔گیس بجلی  اور تعلیم و صحت کے مسائل بھی حل کر کے دم لیں گے۔ پاکستان کی غیور عوام مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خدمت کو ووٹ دے گی اور  ترازو پر مہر  لگائے گی کیونکہ اب وقت آ چکا ہے کہ عوام  غاصبوں اور ظالموں سے نجات پائے  جنھوں نے ملک کو  بے دردی سے لوٹا ہے۔ اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف  دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے جماعت اسلامی ہی اس ڈوبتی ناو کو پار لگائے گی اور اقتدار میں آ کر ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی

ای پیپر دی نیشن