صبح 6 بجے والد کی دکان پر کام کرنے جاتا اور وقفے میں کرکٹ کھیلتا تھا: بابر اعظم کا انکشاف

 پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے شادی کے حوالے سے محمد رضوان کے سوال پر دلچسپ جواب دیدیا، اپنی زندگی کے مشکل تری حالات کے بارے میں بھی بتایا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ٹویٹر سپیس پر پاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں اکٹھے ہوئے تو محمد رضوان نے شرارت کرتے ہوئے بابراعظم سے سوال پوچھ لیا کہ وہ شادی کب کررہے ہیں ؟جواب میں بابر اعظم نے انہیں کہا میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا، تمہیں پرائیویٹ میسیج کردوں گا۔ سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایسے حالات بھی آئے جب وہ والد صاحب کی گھڑیوں کی دکان پر کام کرنے جاتے تھے ، صبح 6 بجے دکان پر جاتے اور وقفے کے دوران کرکٹ کھیلتے تھے ۔ جب پاکستان ٹیم میں پہلی بار نام آیا وہ زندگی کے جذباتی لمحات میں سے ایک تھابابر اعظم نے اس موقع پر اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور کرکٹ بطور کھیل کے حوالے سے بصیرت افروز گفتگو کی ۔ بابر اعظم نے سرفراز کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ سرفراز نے اس مقام پر پہنچنے کیلئے ان کی کتنی مدد کی ؟۔ بابر اعظم نے فخر زمان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی میچ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اپنے تجربات پر بھی روشنی ڈالی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماسٹر بیٹر کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں، ان کا سب سے بڑا گول ورلڈکپ جیتنا ہے جبکہ پی ایس ایل ان کی پسندیدہ لیگ ہے۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس میں سرفرازاحمد کا بڑا ہاتھ ہے، انہیں میرے بلے ہمیشہ پسند آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا بلکہ دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف شکست سے دل ٹوٹا تھا ، وہ جذباتی بھی ہوئے تھے ،جب کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے ان کی فیملیز کو ہٹ کیا جاتا ہے تو مشکل ہوتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن