مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن نے مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے رابطوں کے بعد انکے فیصلوں کے مطابق پاکستان کے وسیع تر مفاد میں غیر مشروط مسلم لیگ ق کے 7قومی اور 13صوبائی امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کردیا۔
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی اور نجمی عالم نے جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر طارق حسن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور سعید غنی نے چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ساتھ پہلے ہی اچھا اور گہراتعلق رہا ہے، چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں، ہم ملکر معاملات آگے بڑھائیں گے، اب پہلے سے بڑھکر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کامیاب کرائیں ہونگے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان اور قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کے لے انتخابات ضروری ہیں، پی پی پی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے الیکشن جیتے گی اور مسلم لیگ ق کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں مل کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرینگے۔اس موقع پرطارق حسن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے مستحکم کے لے قائدین کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں۔