مچھ اور کولپور میں کلیئرنس آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں کلیئرنس آپریشن میں 24 دہشت گرد مارے گئے.ہلاک دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطااللہ، صلاح الدین اور عبدالودود شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور دہشت گردحملوں کی مزید تفصیلات جاری کردی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بروقت مزاحمت سے دہشت گردوں کاحملہ پسپا ہوا. دہشت گردوں کو مؤثر آپریشن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران کلیئرنس آپریشن میں 24 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطااللہ، صلاح الدین اور عبدالودود شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مزید ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے. فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 4 اہلکار اور 2 شہری بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کامؤثر جواب دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بےلوث عزم کاثبوت ہے، سیکیورٹی فورسز ملک میں امن یقینی بنانے کیلئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔دیگر ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، اس آپریشن کے دوران چار فوجی جوان اور دو شہری بھی شہید ہوئے. آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ امن و استحکام کے لیے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن