مشرف سمیت 5سابق جرنیلوں پر بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے: فیض علی چشتی

Jan 02, 2009

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (ثناء نیوز) ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نے سابق صدر پرویز مشرف سمیت 5سابق جرنیلوں پر بغاوت کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اخباری انٹرویو میں فیض علی چشتی نے کہاکہ صدر پرویز مشرف نے سرکاری ملازم کی حیثیت سے ایمرجنسی لگائی جس پر ان کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ 12اکتوبر 1999ء کو اس وقت کے قائم مقام کمانڈر انچیف جنرل سعید الظفر نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے پرویز مشرف کی برطرفی اور جنرل ضیاء الدین کی بطور آرمی چیف تقرری کے احکامات تسلیم نہ کرکے بغاوت کی۔
مزیدخبریں