پکاسو کا بنایا ہوا گٹار کا مجسمہ دریافت کر لیا گیا

Jan 02, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لندن (نیٹ نیوز) اٹھارویں صدی کے مشہور مصور پکاسو کے ہاتھ سے بنا ہوا گٹار کا مجسمہ دریافت کر لیا گیا۔ یہ مجسمہ کھلونے نما گٹار کا ہے جسے ایک تاجر کے پاس سے برآمد کیا گیا ہے جو اسے جوتے کے ڈبے میں چھپا کر رکھتا تھا۔ پکاسو نے یہ مجسمہ اپنی بیٹی پلوما کیلئے بنایا تھا جس پر پلوما کا نام بھی گڑھا ہوا ہے۔ اس قدیم گٹار کے مجسمے کو اٹلی کے ایک عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا جائیگا۔
مزیدخبریں