بولیویا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام کا احتجاج رنگ لایا اور حکومت نے مجبور ہوکر پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا ہے ۔ چند روز قبل بولیویا میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرتے ہوئے قیمتوں میں تراسی فی صد اضافہ کردیا گیا تھا۔ جس پر ملک بھر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کیا۔ بولیویا کے صدر ایوو مورالز نے احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے ملازم پیشہ افراد کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا مگر احتجاجی مظاہرے نہ رکے ۔ بلآخرحکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔