ترکی کے دورہ سے واپسی پر لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ترکی اور پاکستان میں سے برادرانہ تعلقات ہیں جو مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے اپنے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترک صدر اور وزیر اعظم سے ان کی ملاقاتیں مفید رہی ہیں۔ سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کئے جارہے ہیں۔ ترکی توانائی اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترکی کے تعاون سے پاور پلانٹ لگایا جائے گا جس سے ڈیرھ سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوسکے گی۔ وزیراعلٰی نے بتایا کہ پنجاب اور ترکی کی یونیورسٹیوں کے درمیان معاہدے طے پائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلٰی نے بتایا کہ پنجاب کی صنعتوں کےلیے گیس لوڈشیڈنگ کو دو دن سے بڑھا کرچاردن کرنے پروہ وزیراعظم سے بات کریں گے۔