یوکرائن کے شہر زاپوریزہا میں نامعلوم افراد نے کمیونسٹ پارٹی کے دفترکے باہرمجسمے کودھاتی بم سے اڑا دیا۔ دھماکے کے وقت اردگرد کوئی بھی موجود نہ تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے کمیونسٹ پارٹی کے دفتر کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ بعد میں کمیونسٹ پارٹی نے ایک خصوصی تقریب کے دوران جوزف سٹالن کا نیا مجسمہ پہلے والی جگہ پرنصب کردیا۔ پولیس نے دھماکے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم قوم پرست جماعت،، سوبودا،، پراس کارروائی کا شبہہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ قوم پرست جوزف سٹالن کوانیس سوتیس کو یوکرائن میں ہونے والے قتل عام کا ذمہ دار قراردیا جاتاہے۔