بنگلہ دیش میں کرکٹ ورلڈ کپ دوہزارگیارہ کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

Jan 02, 2011 | 19:45

سفیر یاؤ جنگ
ورلڈ کپ میچوں کی ٹکٹیں خریدنے کےلیے دارالحکومت ڈھاکہ کے بنکوں کے باہر کرکٹ کے شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شائقین صبح سویرے ہی بنکوں کے باہرجمع ہونا شروع ہوگئے کیوں ٹکٹوں کی تعداد محدود بتائی گئی تھی۔ بنگلہ دیش،سری لنگا اوربھارت اس سال کرکٹ کے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کے اٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔چھ میچ شیربنگال نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ جب کہ دو میچ ظہوراحمد چودہری سٹیڈیم چٹاکانگ میں کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ کا آغاز انیس فروری سے ہوگا۔افتتاحی میچ بنگلہ دیش اوربھارت کے درمیان ڈھاکہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزیدخبریں