علیم خان ق لیگ کی بنیادی رکنیت، پارٹی عہدوں سے مستعفی ‘ تحریک انصاف جوائن کرنےکا امکان

Jan 02, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی رپورٹر+سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور این اے 127 اور پی پی 147 سے قومی و صوبائی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے والے عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ (ق) کی بنیادی رکنیت اور سینئر نائب صدر، فنانس سیکریٹری پنجاب ممبر پارلیمانی بورڈ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کو عام انتخابات میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا مینڈیٹ ملا تھا لیکن چوہدری برادرن نے پارٹی کے اکثریتی ممبران اور کارکنوں کی رائے کی پروا کئے بغیر حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جس پر میں اور میرے ساتھی سمجھتے ہیں کہ 2008 میں جو شخصیت ہماری شکست کا سبب بنی تھی آج اس سے بھی زیادہ غیر مقبول شخصیت کے ساتھ اتحاد کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب وہ اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہیں تاہم انکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔
مزیدخبریں