لندن + برسلز (آن لائن) افغان فورسز 2014ءتک غیر ملکی فورسز سے ملک کا سکیورٹی کنٹرول لینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں تاہم سکیورٹی خطرات افغان عوام کی اکثریت کیلئے گہری تشویش کا باعث ہیں اور انہیں خدشات لاحق ہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈریس فوگ راسموسےن نے افغانستان کی سلامتی کا کنٹرول مقامی فورسز کے حوالے کرنے کے بارے میں کرزئی کے فیصلے کو سراہا ہے اور کہا کہ اس فیصلے سے افغان سکیورٹی فورسز افغان آبادی کے 87 فیصد اور 34 میں سے 23 افغان صوبوں کی سلامتی کا کنٹرول سنبھالنے میں برتری حاصل کرےگی۔ یہ افغانستان کے 2014ءتک خود اپنی سلامتی کا پوری طرح کنٹرول سنبھالنے کے بارے میں ہمارے مشترکہ مقصد کی جانب اہم قدم ہے۔