لاہور (پ ر)موبی لنک نے 2012 میں ”صارفین کے لئے اعلیٰ ترین تجربات“ کی تکمیل کر لی۔موبی لنک کے پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد خان نے کہا کہ 2012ءکے آغاز میں یہ عہد کیا تھا کہ صارفین کے لئے مزید اعلیٰ تجربات اور سہولیات تخلیق کی جائیں گی۔
2013ءموبی لنک نے سال 2012ءکے آغاز پر یہ عزم کیا تھا کہ پاکستان کے مواصلاتی ماحول میں صارفین کے لئے بے مثال اور جدید ترین تجربات تخلیق کئے جائیں گے سال کے اختتام پر ادارے کو اس عزم کی تکمیل میں کامیابی حاصل ہوئی۔ 2012ءموبی لنک کے لئے بے شمار کامیابیوں کا ایک اور سال ثابت ہوا۔ اس سال موبی لنک نے بنیادی ڈھانچے صارفین کی سہولیات اور سماجی ذمہ داری کے اقدامات میں مزید سرمایہ کاری جاری رکھی تاکہ جن عوامی حلقوں میں کاروبار کیا جائے ان کے معیار زندگی میں بھی مثبت تبدیلیوں کو یقینی بنایا جائے۔ مجھے فخر ہے کہ اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ موبی لنک نے پاکستان کی مواصلاتی صنعت میں اپنی سبقت کو مزید مستحکم کرنے کے لئے جدید ترین تکنیکی استعداد میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے نیٹ ورک کو وسیع تر بنایا۔ سال 2013ءمیں موبی لنک اپنی توجہ کو صارفین کے اطمینان پر مرکوز رکھنے کا عزم کرتا ہے۔ امید ہے کہ ہم کاروباری ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کر سکیں گے۔