خیبر پی کے: مشرف کا بلدیاتی نظام ختم ‘ کمشنری نظام بحال کر دیا گیا

Jan 02, 2013

پشاور(ثناءنیوز)خیبر پی کے میں جنرل مشرف کے بلدیاتی نظام کا خاتمہ کر کے کمشنری نظام دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ بلدیاتی نظام 2001 میں متعارف کرایا گیا تھا ۔ خیبر پی کے کی حکومت کو اس پر تحفظات تھے۔حال ہی میں صوبائی کابینہ نے یکم جنوری سے پرانا کمشنری نظام دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس نظام کے تحت موجودہ ڈی سی او کا عہدہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل ہو جائےگا۔ صوبے کے مختلف ڈویژنوں میں کمشنر پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ مجسٹریسی نظام بحال ہونے کے بعد 11 اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ بھی تعینات کر دئیے گئے۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں آج منگل سے مشرف دور کا بلدیاتی نظام ختم ہو گیا ہے اور صوبے بھر میں ڈی سی اوز کو ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا ہے۔صوبائی وزارت بلدیات کے مطابق نئے نظام کے بعد ڈپٹی کمشنرز کے پاس کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات بھی ہوں گے۔ڈپٹی کمشنرز کی بحالی کے بعد مجسٹریسی نظام بھی بحال ہوگیا۔ صوبے بھر میں ایڈیشنل کمشنرز، اور اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی متوقع ہے۔

مزیدخبریں