اسلام آباد (این این آئی) آئندہ عام انتخابات میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے خصوصی اجلاس (آج) منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ امور، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری سیفران، چیئرمین نادرا، وزارت اطلاعات کے اعلی حکام، رینجرز سیکٹر کمانڈر، چیف کمشنر اسلام آباد، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری ، چاروں صوبائی الیکشن کمشن اور الیکشن کمشن کے چاروں ارکان، چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلی حکام شرکت کرینگے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے این این آئی کو بتایا کہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کیسے یقینی بنائی جائے؟