لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ جھوٹے سے سخت نفرت کرتی ہوں اور سچے لوگوں کی قدر اور ان کا حوصلہ بڑھاتی ہوں، بھارت میں فی الحال گلوکاری کیلئے جانے کا کوئی شوق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بیرونی دوروں کے حوالے سے بھی آج کل انتہائی مصروف شیڈول ہے اور کوشش کرتی ہوں کہ جس سے بھی وعدہ کروں، اس کو پورا کیا جائے۔