لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2013ءکے کیلنڈر ائر میں تمام چیزوں کو مدنظر رکھا ہے۔ ڈویلپمنٹ لیول، سینئر لیول، جونیئر لیول اور ڈومیسٹک ہاکی کو مضبوط کرنے کےلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر رانا مجاہد علی خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ جو پہلے کبھی نہیں ہوئی اس کو جگہ دی گئی۔ انٹرکلب چیمپئن شپ بھی کروائی جائےگی جبکہ خواتین ہاکی کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی۔ بی ایچ ایف کے کنسلٹنٹ طاہر زمان نے کہا کہ فیڈریشن نے ایک اچھے اور متوازن کیلنڈر ائر کا اعلان کیا۔ اس میں سب سے خوش آئند بات جونیئر ٹیم کے ایونٹس اور لیجنڈز کے نام پر ٹورنامنٹس کا آغاز ہے۔ 2013ءمیں جونیئر ورلڈ کپ بھی ہے، اس لحاظ سے جونیئر لیول کو فوکس کر کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکتا ہے۔ جونیئر ہاکی کو اپ لفٹ کرنے کےلئے ایسے ہی معروف کیلنڈر ائر کی ضرورت ہے۔ نوید عالم نے کہا کہ ٹورنامنٹس کا اعلان نہیں انعقاد ضروری ہے۔ ہاکی فیڈریشن چار سال میں ایک بھی آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کروانے میں ناکام رہی ہے۔
”2013 میں ہاکی کی مضبوطی کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے“
Jan 02, 2013