مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی عرب کے شہر نجران میں خادم حرمین جامع مسجد میں فلپائن اور بھارت کے متعدد غیرمسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔ اس موقع پر گورنر نجران شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود بھی موجود تھے۔ نجران کی عدالتوں کے سربراہ الشیخ ماجد الرجیعی نے انہیں کلمہ شہادت پڑھایا، پھر انہیں اسلام کی خوبیوں سے متعارف کرایا۔