قصور + نارنگ منڈی (نامہ نگاران) بجلی اور گیس کے بحران سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی، صورتحال پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔ قصور کے مرد و خواتین نے توے، ہانڈیاں اور چولھے اٹھا کر محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف سینہ کوبی بھی کی۔ کشمیر چوک میں پہنچ کر ٹریفک دونوں طرف سے بلاک کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ختم کیا جائے اور پریشر پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے ان کے چولھے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے اہل خانہ کے لئے کھانا وغیرہ نہیں پکا سکتیں جبکہ قصور اور گردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا ہو چکی ہے۔کاروبار زندگی معطل ہوکررہ گیا ہے۔ پاورلومز مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے بے روزگاری کی وجہ سے شدےد پرےشانی کا شکار ہےں ۔زمینداروںکی فصلوں کو نقصان ہو رہا ہے۔نارنگ منڈی اور گرد و نواح میں سوئی گیس کی بندش نے لوگوں کو شدید پریشان کئے رکھا بجلی کے ساتھ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو رلا دیا لوگ ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبور ہو گئے۔