مکہ مکرمہ : مدینہ منورہ میں غیر ملکیوں کی جائیدادیں نیلام، جرمانے کرنے کا فیصلہ

Jan 02, 2013

مبشر اقبال لون استادانوالہ

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیر ملکیوں کی جائیدادیں نیلام کرنے اور جرمانے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے قانون ملکیت میں صراحت کر دی گئی جو بھی غیر ملکی مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں غیر منقولہ جائیددایں خریدے گا اس کی جائیداد نہ صرف نیلام کی جائیگی بلکہ اس پر جرمانہ بھی لگایا جائیگا۔ اصل قیمت سے زیادہ رقم اور تعمیر کے اخراجات سرکاری خزانے میں جمع کر دیئے جائیں گے۔ اصل قیمت کا 10فیصد بطور فیس وصول کیا جائیگا جو سعودی شہری کسی غیر ملکی کے لئے مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں اپنے نام سے پلاٹ یا مکان یا عمارت خریدیگا اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ غیر ملکی پر جائیداد سے منعفت کے مساوی جرمانہ ہو گا۔ اس ضمن میں مجلس شوریٰ نے غیر ملکیوں کے لئے قانون ملکیت میں سزا¶ں کی منظوری دیدی ہے۔ 

مزیدخبریں