عام انتخابات کےموقع پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینےاور جامع پلان کی تشکیل کے لئے الیکشن کمیشن کا بین الصوبائی اجلاس آج ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت بین الصوبائی اجلاس میں سیکرٹری دفاع،چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز ،چیف سیکرٹریز ،آئی جیز ،وفاقی سیکرٹری داخلہ ،چیف کمشنر اسلام آباد اورسیکرٹری سفران سمیت اعلٰی افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور انتخابات کے موقع پر پاک فوج کی خدمات سمیت ملک بھر میں اسی ہزار پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔چیف الیکشن کمشنر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز سے تجاویز بھی لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن