موٹر وے پولیس کےمطابق اسلام آباد میں چکری اور کلر کہار انٹرچینج سمیت ملحقہ علاقوں میں شدید دُھند کےباعث موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا جسےدھند کی صورتحال بہترہونے پرکھول دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز حضرات کو احتیاط سے گاڑی چلانے اورفوگ لائٹس استعمال کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں دھند کےباعث بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپروازوں کا شیڈول متاثرہوا ہےجس سےمسافروں کو مشکلات کرنا پڑا۔ اس سےقبل پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ کو لاہور اتار گیا اور ایک پرواز کو واپس دبئی بھیجا گیا جبکہ بیرونی پروازوں کو بھی آنے سے روک دیا گیا تھا۔ ادھرمحکمہ موسمیات کےمطابق رواں سال دھند نے گزشتہ دس سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے۔