پنجاب پولیس نےرضاکاروں کےخصوصی دستے تشکیل دے دیئےہیں جو تمام مجالس اورجلوسوں کی سکیورٹی پر مامور ہونگے، صوبائی کابینہ کمیٹی نے بھی چہلم کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے حساس شہروں کے سیکورٹی پلان کو ازسرنو تبدیل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ کی جانب سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پر تخریبی کارروائیوں کےخدشات کےپیش نظر ملک کےبیشتر شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والےاداروں سے مشاورت جاری ہے۔ سکیورٹی کےپیش نظرچہلم کےموقع پرحساس شہروں میں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہےجبکہ کراچی میں ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔