سپریم کورٹ میں آئی بی فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں وفد نے کی۔ جس میں عدالت نے ڈی جی آئی بی کو دوبارہ مفصل جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری فنانس سے بھی رقم جارنے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی بی طارق لودھی خفیہ فنڈز سے رقم نکلنے کا اعتراف کرچکے ہیں، ضرورت پڑی تو طارق لودھی کو بھی نوٹس جاری کرکے بلائیں گے۔ جسٹس افتخار چوہدری نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی بی اختر گورچانی کا جواب تسلی بشخص نہیں، دوبارہ جمع کرائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی آئی بی کو طلب کرلیا ہے۔
آئی بی فنڈزکیس:سپریم کورٹ کا ڈی جی آئی بی کو دوبارہ مفصل جواب جمع کرانے کی ہدایت اور سیکریٹری فنانس سے بھی رقم جاری کرنے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
Jan 02, 2013 | 12:22